شکل دیکھ کر کسی کو
پسند کیا جا سکتا ہے
مگر عشق صرف
چہرے سے نہیں ہوتا۔
عشق تو اُس وقت جنم لیتا ہے
جب کسی کی باتیں
دل میں اترنے لگیں
جب اُس کے لفظ ہماری
خاموشی سمجھنے لگیں
اور اُس کی گفتگو میں
اپنا سا سکون ملنے لگے۔
چہرہ آنکھوں کو
خوبصورت لگتا ہے
مگر باتیں دل کو
اپنا بناتی ہیں۔
اسی لیے ہر خوبصورت
چہرہ محبوب نہیں ہوتا
اور کبھی ایک عام سا شخص
اپنی چند باتوں سے
دل کی پوری دنیا بن جاتا ہے۔
شکل کے ساتھ زندگی
گزاری جا سکتی ہے
مگر عشق کے لیے کسی کا
روح تک اتر جانا ضروری ہوتا ہے۔
2026-11-01 09:06:46
0
To see more videos from user @udas_zindagi261, please go to the Tikwm
homepage.