@ncciaofficial: سائبر جرائم کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کے لیے پولیس، ٹریفک پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اشتراک سے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، شناخت کی چوری، سائبر ہراسانی اور دیگر ڈیجیٹل خطرات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اپنے پاس ورڈ، OTP اور ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں، مشکوک لنکس سے گریز کریں اور کسی بھی سائبر جرم کی صورت میں شواہد محفوظ رکھتے ہوئے فوری طور پر NCCIA کو رپورٹ کریں۔ #NCCIA #CyberAwareness #FlagMarch