@sherazstudio_2: دعا کرنا مجھے میرا S مل جائے۔ *اب مجھے کیا پتا کہ تمھارا یوسف کون ہے؟* *یوسف کون ہے یہ جاننا ضروری نہیں، یوسف کون ہوتا ہے یہ جاننا ضروری ہے۔* *اچھا، بتا دو پھر یوسف کون ہوتا ہے؟* *یوسف وہ ہوتا ہے جو بے حد محبوب ہوتا ہے، یوسف وہ ہوتا ہے جس کے معاملے میں ہر کسی پر بھروسہ نہیں ہوتا، یوسف وہ ہوتا ہے جس کے لیے انسان روتا ہے، تڑپتا ہے۔ یوسف وہ ہوتا ہے جس کے دور ہو جانے سے آنکھوں کا نور چلا جاتا ہے، یوسف وہ ہوتا ہے جو پاکدامن ہوتا ہے، وہ ہر کسی کے پھسلانے سے پھسلتا نہیں ہے۔ یوسف وہ ہوتا ہے جس کے ملنے سے پہلے دور سے ہی اُس کی خوشبو آنے لگتی ہے، یوسف وہ ہوتا ہے جس کے مل جانے سے بینائی لوٹ آتی ہے۔* *اب بھلا ایسا یوسف کس کو ملتا ہے؟* *وہ جو یعقوب کی طرح تڑپنا جانتا ہو!*