@special_service_group_12: یونٹ_کمانڈر_کی_رحم_دلی 😅✌ چند برس پہلے کی بات ہے کہ میری یونٹ کوٹلی آزاد کشمیر میں تھی اور ہماری یونٹ کا ایک جوان بھگوڑا(بھاگ گیا) ہوگیا. 😅 ایک ہفتے کے بعد جب واپس آیا اور کرنل صاحب کے پاس پیشگی ہوئی اور جب پوچھا گیا کہ یہ حرکت آپ نے کیوں کی ؟تو وہ کہنے لگا سر جی اللہ دی قسمیں سچی گل ایں ہے کہ میں تو یونٹ سے آوٹ پاس لیکر بازار گھومنے کے لیے گیا تھا اور گھومتے پھرتے ویگن سٹینڈ کی طرف نکل گیا کہ ہوسکتا ہے کہ وہاں کوئی اپنے علاقے کا بندہ مل جائے تھوڑی علاقے کے حوالے سے گپ شپ ہوجاۓ گی۔۔ 😊 مگر وہاں میں نے دیکھا کہ راولپنڈی والی ویگن میں ایک سواری کم تھی اور باقی سترہ سواریاں گرمی کی وجہ سے بدحال ہورہی تھیں تو میرے دل میں خیال آیا کہ میں انکی مدد کرتا ہوں اور یہ سوچ کر میں ویگن میں بیٹھ گیا کہ اگلے سٹاپ پر جاکر اتر جاؤں گا اور واپس آجاؤں گا لیکن کنڈیکٹر نے مجھ سے پنڈی کا پورا کرایہ وصول کرلیا اب سر جی میں پنڈی کا کرایہ دے کر راستے میں کیوں اترتا اور پنڈی پہنچ گیا اب پنڈی سے تلہ گنگ ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے میں نے سوچا گھر جاکر بیگم سے ہی مل آؤں اور جب گھر گیا تو بیگم نے کہا کہ اب اتنی دور سے کرایہ خرچ کرکے آ ہی گئے ہو تو کم از کم ایک ہفتہ تو گزارو. 😜 سر جی اب بیگم کے ڈر کے مارے ہفتہ لگا کر آیا ہوں. 😅 تو کرنل صاحب نے کچھ دیر سوچ کر کہا کہ اب اتنے خدا ترس انسان کو میں اور کیا کہوں ویسے بیگم کے ڈر والی بات پر تو مجھے بھی تم پر ترس آگیا ہے کیونکہ میں بھی ایک عدد بیگم رکھتا ہوں۔۔ جاؤ دفع ہوجاؤ آئیندہ احتیاط کرنا.۔۔ ☠️💀💔🔥🇵🇰🥷😎💀☠️ ☠️💀SSG💀☠️