@tahirhussainyousafzai: تحصیل مارتونگ میں پی ٹی آئی اور اے این پی کو بڑا سیاسی دھچکا، متعدد کارکنان پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل شانگلہ: تحصیل مارتونگ کی یونین کونسل نصرت خیل (ولات) میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر و وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں حاجی روزق شاہ، گل خمبر، سیراج، بختی، ملکی خان، حاجی بیدرین خان، تاجبر، سید نبر، شہزادہ، زرد اللہ خان، بردول خان، نظر سید، سنی خان، گل معین خان، ظفر اور عبدالرزاق سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام ضلع شانگلہ انجینئر طاہر حسین، سابق ناظم ڈاکٹر تواب خان، سابق ناظم بخت بہادر خان، حاجی رحیم داد خان، ڈاکٹر گل برین خان اور شاہد نے خطاب کیا۔ مقررین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انجینئر امیر مقام کی قیادت میں شانگلہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ مقررین نے نئے ساتھیوں کی شمولیت کو مسلم لیگ (ن) پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ #PMLN #AmirMuqam #TahirHussain #Shangla #Martung