@drzahid_iqbal_dawar: سردیوں میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ سردیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کو ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونے کے ساتھ جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی چند عام وجوہات ہیں۔ 1۔ فریکچر کے مریض (Fracture Patients) ایسے مریض جن کی ہڈی ٹوٹی ہو، جس میں پلیٹ، راڈ یا پلاسٹر استعمال ہوا ہو، اور بعد میں ہڈی جڑ بھی گئی ہو، انہیں بعض اوقات سردیوں میں پرانی چوٹ یا فریکچر والی جگہ پر درد اور اکڑن محسوس ہو سکتی ہے۔ 2۔ آرتھرائٹس کے مریض (Osteoarthritis) جن لوگوں کو گھٹنوں یا دوسرے جوڑوں کا آرتھرائٹس ہوتا ہے، ان میں سردیوں کے موسم میں درد اور اکڑن بڑھ سکتی ہے۔ ایسے مریض جوڑوں کو گرم رکھیں، ہلکی پھلکی ورزش کریں اور زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں نہ بیٹھیں۔ 3۔ ریمیٹائڈ آرتھرائٹس کے مریض (Rheumatoid Arthritis) ریمیٹائڈ آرتھرائٹس کے مریضوں میں بھی سرد موسم کے دوران درد اور اکڑن کی شکایت بڑھ سکتی ہے۔ ان مریضوں کے لیے باقاعدہ ورزش، گرم کپڑوں کا استعمال، جوڑوں کو گرم رکھنا اور نیم گرم پانی سے نہانا مفید ہو سکتا ہے۔ اپنی تجویز کردہ ادویات باقاعدگی سے استعمال کریں۔ میرا مشورہ: سردیوں میں اپنے جوڑوں کا خیال رکھیں، مناسب ورزش کریں، جسم کو گرم رکھیں اور اگر درد مسلسل بڑھ رہا ہو، سوجن ہو یا جوڑ گرم محسوس ہو تو آرتھوپیڈک سرجن یا متعلقہ معالج سے رجوع کریں۔ Dr Zahid Iqbal Dawar Orthopaedic Surgeon #tiktok #viralvideo #fyp #unfrezzmyaccount #awareness