@fetchpakistanurdu: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کرتے ہوئے نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق رہائش گاہ کے اطراف سیکیورٹی گارڈز کے کیبن، جنریٹر اور اضافی کچن کو سرکاری اراضی پر قائم قرار دیا گیا ہے، اور عمارت کے مالک امان اللہ محمد یونس کے نام جاری نوٹس میں 15 روز کے اندر خلاف ورزیاں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر مسماری یا سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ اس نوٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مولانا اسجد محمود نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا اور کہا کہ اداروں کو ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ #fetchpakistan # مولانا_فضل_الرحمن سی_ڈی_اے # #سیاسی_خبریں تجاوزات_آپریشن #اسلام_آباد یہ پوسٹ سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس :Disclaimer میونسپل اطلاعات اور متعلقہ سیاسی شخصیات کے بیانات پر مبنی ہے۔ less