@issue.writes: مولا عرشوں کے رنگ لگائے میری شہزادی کو، جو میری ہر بات پر ”جی حکم“ کہتی ہے۔ یا اللہ! میری اس پیاری سی شہزادی کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ سجائے رکھنا، اس کی آنکھوں کو ہر غم سے محفوظ رکھنا اور اس کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دینا۔ اس کے نصیب میں اتنی خوشیاں لکھ دینا کہ وہ کبھی اپنے حصے کے دکھ یاد نہ کرے۔ اس کی ہر جائز خواہش پوری کرنا، اس کے دل کو سکون عطا کرنا اور اسے ہر بری نظر، ہر تکلیف اور ہر پریشانی سے محفوظ رکھنا۔ مولا! وہ میرے لیے بہت خاص ہے، اس لیے اسے ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھنا۔ اس کی مسکراہٹ کبھی مدھم نہ ہونے دینا، اس کے لبوں پر ہمیشہ ہنسی سجائے رکھنا اور اس کی زندگی میں ایسے خوبصورت لمحے لکھ دینا جنہیں یاد کرکے اس کا دل خوشی سے بھر جائے۔ یا اللہ! میری شہزادی کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما، اس کے مقدر کو روشن کر دے اور اس کے چہرے کی رونق ہمیشہ قائم رکھنا۔ آمین یا رب العالمین! ❤️🥀👑🤍#unfreezemyaccount #fyp #for #unfreezemyaccount #growaccount