@overthinker380958: لفظوں کے زخم واقعی بہت گہرے ہوتے ہیں۔ 🙂 کیونکہ جسم پر لگنے والی چوٹ وقت کے ساتھ بھر جاتی ہے، مگر دل پر لگنے والی باتیں عمر بھر یاد رہتی ہیں۔ کبھی کسی کا ایک جملہ انسان کا اعتماد توڑ دیتا ہے، کبھی کسی کا لہجہ برسوں کی محبت بدل دیتا ہے۔ کہنے والا چند لمحوں بعد سب بھول جاتا ہے، مگر سننے والا اُسی بات کو بار بار یاد کرتا ہے۔ کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں جو خاموشی میں بھی گونجتے رہتے ہیں، اور کچھ جملے انسان کے اندر ہمیشہ کے لیے ٹھہر جاتے ہیں۔ اس لیے بولنے سے پہلے سوچ لیا کرو، کہ تمہارے لیے عام سا جملہ کسی کے لیے عمر بھر کا دکھ بن سکتا ہے۔ معافی تو مل سکتی ہے، مگر ہر لفظ کا اثر ختم نہیں ہوتا، کیونکہ کچھ زخم دکھائی نہیں دیتے، صرف محسوس ہوتے ہیں۔ 🖤💯. . #poetrystatus #viral_video_tiktok #fyp