@robi_aron: کاش تم اُس وقت واپس آتے جب میں تمہاری ایک معافی کیلئے ترستی تھی جب ہر بات کے بعد خود کو سمجھاتی تھی کہ شاید تمہیں کبھی میری قدر ہو جائے۔ آج تمہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہے، مگر میں اُس وقت کو کیسے بھولوں جب تمہاری وجہ سے اپنی خوشیاں بھی بھول گئی تھی؟ میں تمہیں معاف کر دوں گی، تم سے کوئی شکایت بھی نہیں رکھوں گی، بس کبھی یہ مت پوچھنا کہ پہلے جیسی کیوں نہیں رہی، کیونکہ مجھے خود تک واپس آنے میں بہت وقت لگا ہے۔ #robi_aron