@abdullahspeengul: کچھ لوگ زندگی میں چند سال ساتھ گزارتے ہیں، مگر اپنی یادیں ایسی چھوڑ جاتے ہیں جو عمر بھر دل سے نہیں جاتیں۔ مبشر نذیر بھی انہی لوگوں میں سے ایک تھا۔ اکتوبر 2005 کے زلزلے کے دوران اس نے ہمارے ساتھ ریڈ کراس میں کام شروع کیا۔ الائی میں ریڈیو آپریٹر کی حیثیت سے اس کے ساتھ گزرے ہوئے دن، وہ ہنسی مذاق، وہ مشکل وقت اور وہ یادگار لمحات آج بھی آنکھوں کے سامنے گھوم رہے ہیں۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جس دوست کے ساتھ اتنی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، ایک دن اس کے لیے تعزیتی الفاظ لکھنے پڑیں گے۔ سعودی عرب سے اس کے انتقال کی خبر نے دل اداس کر دیا۔ مبشر! تم تو چلے گئے، مگر تمہارے ساتھ گزرا وقت اور تمہاری یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے، تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ کچھ لوگ بچھڑ کر بھی کبھی نہیں بھولتے۔
May ALLAH (SWT) forgive his shortcomings, shower him with His infinite mercy, illuminate his grave with Noor, and grant him the highest ranks in Jannat-ul-Firdous. Ameen Summa Ameen. 🤲
This is truly heartbreaking and deeply saddening news for me. May ALLAH grant patience, strength, and comfort to the bereaved family during this difficult time. Ameen.
2026-11-01 18:53:48
0
U❣️👑S :
Allah dy nii key Khan g
2026-11-01 17:35:12
0
Omar :
🥰🥰🥰
2026-11-01 20:02:59
0
To see more videos from user @abdullahspeengul, please go to the Tikwm
homepage.