@meernaveed05: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی دورۂ اٹک و حسن ابدال کے سلسلے میں اہم اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی 3 نومبر بروز منگل اٹک اور حسن ابدال آمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء ملک صہیب برتھ صاحب، بلال اکبر خان صاحب اور رانا سکندر حیات صاحب، سابق وفاقی وزیر و سابق رکن جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد صاحب، ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال صاحب، چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان صاحب (ایم پی اے)، ایم پی اے ملک اعتبار خان صاحب، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ صاحب، سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان صاحب، ٹکٹ ہولڈر ملک حمید اکبر خان صاحب، ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈی پی او اٹک سمیت دیگر سیاسی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے دورۂ اٹک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر استقبالیہ پروگرام، انتظامی امور اور دیگر تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر شاندار استقبال اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ان شاء اللہ 3 نومبر بروز منگل وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اٹک اور حسن ابدال تشریف لائیں گی۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر چیئرمین واسا پنجاب میر نوید اختر، شیخ اجمل، کوآرڈینیٹر ندیم ملک، کوآرڈینیٹر طلال بٹ، ملک آفتاب، ملک انصار، عدیل خان، ملک عدنان اور احسان صاحب بھی موجود تھے۔ اٹک آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔