@manazil.newz: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مبینہ من گھڑت خبر گردش کرنے لگی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپہ مار کر اہم سرکاری فائلیں، دستاویزات اور الیکٹرانک آلات اپنے قبضے میں لے لیے، حالانکہ یہ ایک بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار تقریباً چار گھنٹے تک وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود رہے اور وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ تاہم تمام دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے خلاف اس نوعیت کی خبر کو پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے عوام میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ایسی خبروں کو مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر آگے پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے