@mughalsialkot2233: انسانیت کا تقاضا ہے کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں! آج سیالکوٹ نیکاپورہ پل پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ایک فیملی کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی اور گاڑی والا رکے بغیر وہاں سے چلا گیا۔ میری ایسے تمام ڈرائیور بھائیوں سے گزارش ہے کہ خدانخواستہ آپ کی گاڑی سے کسی کا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو کم از کم انسانیت کے ناتے رک کر پوچھ تو لیں کہ بھائی آپ خیریت سے ہیں؟ کسی کو چوٹ تو نہیں آئی؟ یاد رکھیں! گاڑی کو نقصان پہنچنے سے زیادہ قیمتی کسی انسان کی جان ہے۔ تھوڑی سی انسانیت، ہمدردی اور احساس کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔ اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کے حادثات سے محفوظ فرمائے۔ آمین! #Sialkot #NekapuraBridge #RoadAccident #Humanity #RoadSafety