@ktown.updates1: کراچی میں ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے صوبے کا مطالبہ پورے ملک بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کی آواز بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں نے قیامِ پاکستان کے وقت ہندوستان میں اپنی زمینیں پاکستان کے لیے قربان کیں، جبکہ پاکستان میں غیر مسلموں کی چھوڑی ہوئی متروکہ جائیدادوں پر ان کا قانونی حق ہے۔ #KhalidMaqbool #MQM #Karachi #Ktownupdates