@imamali_urdu: قبر رسول صلیاللہعلیہوآلہ پر بی بی کا استغاثہ مانندِ بید ، غیظ سے تھرائی فاطمہ روتی نبی کی قبر پہ پھر آئی فاطمہ چھاتی پہ ہاتھ مار کے چِلائی فاطمہ فریاد کرنے آئی ہے دکھ پائی فاطمہ یا شاہ ضبط مِلک میری آج ہو گئی بیٹی تمہاری قوت کو محتاج ہو گئی دو داد اے پدر مجھے اعدا ستاتے ہیں ہر روز رنجِ نَو مجھے دینے کو آتے ہیں بچّے گرسنگی سے مرے تلملاتے ہیں بے آس ہو کے آنکھوں سے آنسو بہاتے ہیں کس سے کہوں جو کچھ مری توقیر ہوتی ہے شیرِ خدا کے قتل کی تدبیر ہوتی ہے یہ بین کر کے کھول دیا فاطمہ نے سر ہاتھوں سے پیٹنے لگی چھاتی بچشمِ تر مسجد کے کانپنے لگے دیوار و بام و در جنبش میں آگئی لحدِ سیّد البشر رِقّت ہوئی نہ ضبط جو اُس دل فگار سے نکلے نبی کے دستِ مبارک مزار سے قبرِ رسولِ پاک سے پھر آئی یہ صَدا زہرا کو کیوں ستاتے ہو اس نے کیا ہے کیا پہچانا سب نے ہاتھ اور آوازِ مصطفا آثار حشر کے ہوئے عالم میں غل پڑا گردُوں پہ سُن کے ، حشر کے شورِ نشور کو نزدیک تھا کہ پھونکے سرافیل صور کو میر انیس علیہ الرحمہ #yafatima #explore #ayyamefatima #reelsviral #reels