@udas_larki00768: مرد کی ایک عجیب خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ کسی اور کا ہو کر بھی تمہیں یہ یقین دلاتا رہتا ہے کہ اس کی دنیا میں تمہارے سوا کوئی نہیں۔ وہ کسی اور کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹ رہا ہوتا ہے، مگر تمہارے سامنے محبت کے ایسے دعوے کرتا ہے جیسے تم ہی اس کی آخری محبت ہو۔ تم اس کے لفظوں پر یقین کرکے اپنی دنیا اس کے نام کر دیتی ہو، اور وہ خاموشی سے تمہارے یقین کو توڑتا رہتا ہے۔ سب سے زیادہ درد تب ہوتا ہے جب انسان کو کسی کے بدل جانے کا نہیں، بلکہ اس بات کا احساس ہو کہ وہ شخص شروع سے ہی اس کا تھا نہیں، بس اسے اپنا ہونے کا یقین دلاتا رہا۔ 💔🥀