@salo.isback: 13 کروڑ روپے کی قیمتی گاڑی رکھنے والے ایک شخص کی بات سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے، شخص کا کہنا ہے کہ اس نے آج تک اپنی گاڑی میں میوزک نہیں چلایا، بلکہ گاڑی میں آیت الکرسی پرنٹ کروا کر رکھی ہوئی ہے۔ اس شخص کے مطابق، انسان کو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر جتنا زیادہ شکر ادا کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ اسے اتنا ہی زیادہ عطا فرماتا ہے۔ ویڈیو میں وہ لوگوں کو شکر گزاری کی اہمیت بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر کریں اور ہر حال میں اس کا شکر ادا کرتے رہیں۔ 13 کروڑ روپے کی گاڑی کے ساتھ اس شخص کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اس کی بات پر مختلف انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔
1997 میں ھماری برانڈ نیو کرولا گن پوائینٹ پر چھن گئی صبح تقریبا" 11 بجے ڈرائیور نے قریبی تھانے میں فوری رپورٹ درج کرا دی اور میرا فون نمبر لکھوا دیا ۔تقریبا" 3 بجے مجھے تھانے سے کال آئی میں تھانے پہنچا تو انہوں نے بتایا گاڑی مل گئی ھے اور برابر میں رینجرز کیمپ میں کھڑی ھے میں وھاں پہنچا تو گاڑی بالکل محفوظ حالت میں مل گئی جبکہ گاڑی کی پیٹرول ٹنکی فل تھی۔ رینجرز کے کیپٹن نے بتایا کہ وہ راونڈ پر تھے حیدری کے دکان داروں نے انہیں روکا اور بتایا یہ گاڑی لاوارٹ کھڑی ھے اور چاروں دروازے کھلے ھوئے تھے اس زمانے میں کراچی میں کار بم دھماکے ھو رھے تھے تو مارکیٹ والے خوفزدہ ھو گئے اور پھر رینجرز کو روکا۔ کیپٹن نے بتایا کہ وہ بم ڈسپوزل محکمے میں کام کر چکے تھے اور انہیں پوری ٹریننگ تھی تو انہوں نے پوری گاڑی چیک کی مگر اس میں کوئی بم نہیں تھا کیپٹن نے تھانے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی کے چھینے جانے کی رپورٹ ھے چابی بھی گاڑی میں لگی ھوئی تھی کیپٹن خود گاڑی چلا کر اپنے کیمپ لے آیا اور تھانے والوں سے کہا گاڑی کے مالکان کو اطلاع کر دیں اور ان کیپٹن کی مہربانی کہ گاڑی اپنی کسٹڈی میں رکھی جو ھمیں بالکل ٹھیک حالت اور پورے سامان کے ساتھ مل گئی۔۔ اس سارے معاملے میں حیرانی کی بات یہ تھی کہ گاڑی چھننے والوں نے بمشکل ایک کلومیٹر گاڑی چلائی اور مین روڈ پر چھوڑ گئے جبکہ پیٹرول ٹینک بھی فل تھا بظاھر کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی مگر مجھے بات سمجھ آ گئی وہ کیپٹن بھی گاڑی چھوڑے جانے پر حیران تھا اسے میں نے بتایا گاڑی کے ڈیش بورڈ میں آیت الکرسی اور سورہ ء یسین رھی ھوئی جو میری والدہ گاڑی میں جب سفر کرتیں تو وہ نکال کر پڑھتی تھیں۔ اللہ پاک نے اس کی برکت سے ڈاکووں کے دل میں ایسی ھیبت ڈالی کہ وہ برانڈ نیو کرولا چھوڑ کر بھاگ نکلے۔۔
2026-11-02 11:01:12
6
𝒜𝓃𝑔𝑒𝓁 :
main ne b apne ghr kabhi music nahi lagaya surah bakra alhamdulillah lagati daily
2026-11-02 09:19:31
4
kashif Rehman :
mashallah
2026-11-02 08:32:29
3
Ahmed shah :
alhamdulillah ma ny bhi kbhi song ni lagaya apni gario ma
2026-11-02 12:49:10
1
akhtarmirzao1 :
Allah is great mashallah subhanallah
2026-11-02 14:08:40
0
Alizy Ch :
post p music lga h
2026-11-02 08:47:49
1
❤𝔾𝕦𝕝𝕒𝕝𝕝𝕪❤ :
beshak
2026-11-02 09:33:39
0
Deen Islam :
Ma shaa Allah. Her aik ka Allah sey muhabbat kerna ka alag tarikha ha achay kaam ko apri kerna chai