@lost._.illusion14: کتنی خوش نصیب ہوگی نا وہ عورت، جسے میرا پسندیدہ شخص بنا روئے، بنا مانگے اور بنا تڑپائے مل جائے گا۔ جسے اُس کی محبت کے لیے راتوں کو جاگنا نہیں پڑے گا، جسے اُس کے بدلتے رویوں پر آنسو نہیں بہانے پڑیں گے، جسے اُس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود کو بار بار منوانا نہیں پڑے گا۔ وہ کتنی خوش قسمت ہوگی جسے میرا پسندیدہ شخص اپنی زندگی میں شامل کرنے کے لیے خود کوشش کرے گا، جس کے لیے وہ محبت کے دعوے نہیں بلکہ محبت نبھانے کی مثال بنے گا۔ کاش اُسے کبھی احساس ہو کہ کسی کو شدت سے چاہنا اور پھر اُسے کسی اور کا ہوتے دیکھنا کتنا اذیت ناک ہوتا ہے۔ شاید وہ عورت کبھی جان ہی نہ پائے کہ اُس نے کیا پایا ہے، کیونکہ کچھ لوگ دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں، آنسوؤں سے چاہے جاتے ہیں اور پھر بھی نصیب نہیں ہوتے۔ اور میں شاید اُنہی بدنصیب لوگوں میں سے ہوں، جو کسی کو اپنی پوری کائنات سمجھ بیٹھتے ہیں، مگر اُن کی کائنات میں اُن کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی