@karachipoliceofficial: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا موبائل فونز کی غیر قانونی خرید و فروخت اور آئی ایم ای آئی پیچنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑا ایکشن، 15 ملزمان گرفتار، 435 موبائل فونز اور 12 کمپیوٹرز و لیپ ٹاپس برآمد۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے احکامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیم نے چار تھانوں کی حدود میں گرینڈ آپریشن کیا۔ خواجہ اجمیر نگری، نیو کراچی، تیموریہ اور گلبہار پولیس نے مختلف موبائل مارکیٹوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے موبائل فونز کی غیر قانونی خرید و فروخت اور آئی ایم ای آئی پیچنگ میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی تفصیلات: تھانہ خواجہ اجمیر نگری (باڑا مارکیٹ): * محمد بابر * شکیف احمد * رضوان * خرم تھانہ نیو کراچی (جیو موبائل مارکیٹ): * شہباز * اسماعیل * ہارون * عثمان تھانہ تیموریہ (سرینہ موبائل مارکیٹ): * عدیل * عاقب * عبدالوھاب تھانہ گلبہار: * کامران ولد اشتیاق حسین * شہریار ولد محمد شیراز * شہریار ولد محمد اسرار * زین انصاری ولد محمد یوسف برآمد شدہ سامان: * 435 موبائل فونز، جن میں قیمتی آئی فونز بھی شامل ہیں۔ * 37 آئی ایم ای آئی پیچ شدہ موبائل فونز۔ * 9 چوری شدہ اور چھینے گئے اینڈرائیڈ موبائل فونز۔ * 5 کمپیوٹرز اور 7 جدید لیپ ٹاپس۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کمپیوٹرز اور جدید سافٹ ویئر کے ذریعے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے اور ڈیجیٹل شناخت میں ردوبدل کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کی شناخت چھپا کر مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کیا جاتا تھا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ برآمد شدہ موبائل فونز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے ذریعے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے تاکہ قانونی کارروائی کے بعد موبائل فونز واپس کیے جا سکیں۔ #KarachiPolice #DistrictCentral #StreetCrime #MobileRecovery #PoliceAction

Karachi Police
Karachi Police
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 02 November 2026 09:51:46 GMT
4698
257
7
22

Music

Download

Comments

muhammdashraf237
Muhammad Ashraf :
appreciate 👍
2026-11-02 16:10:09
0
nabeelmughal8686
nabeel baig8686 :
ise business mei shopkeepers bhi shamil hain onhay bhi arrest kiya jay
2026-11-02 10:28:06
0
manojji285
Manooooo :
✌️✌️✌️
2026-11-02 10:14:57
0
rafiq.khan69353
Rafiq khan :
🥰🥰🥰
2026-11-02 09:59:21
0
mazarbaloch90
Mazar Baloch :
🥰🥰🥰
2026-11-02 09:58:48
0
ashfaqjakhro8
ashfaq jakhro :
❤️❤️❤️♥️♥️♥️
2026-11-02 09:56:10
0
user9686059960084
CH Arsalan :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-11-02 13:39:13
0
To see more videos from user @karachipoliceofficial, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About