@imran.bhatti79: کیا وزیر اعلیٰ از راہ نوازش بیان فرمائیں گے کہ:- الف) کیا یہ درست ہے کہ سوشل میڈیا چینلز کی خبروں کے مطابق مورخہ 31 اکتوبر 2026 کو ٹونک ٹھاکر عنصر محمود المعروف مسٹر پٹلو کی شادی کے سلسلہ میں فراز سٹیڈیم ڈسکہ روڈ سیالکوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انعامات کی تقسیم کے اعلان کے موقع پر رش بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے بڑھا گورائیہ کا رہائشی ایک شخص ہلاک ہو گیا اور 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں؟ ب) کیا اس پروگرام کی مقامی انتظامیہ سے اجازت طلب کی گئی تھی اگر جواب ہاں ہے تو میزبان کے ساتھ انتظامیہ نے مل کر کیا ایس او پیز طے کیے تھے، مکمل تفصیل فراہم کی جائے؟ ج) اس واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ موترہ سیالکوٹ میں مورخہ یکم نومبر 2026 کو درج ہوئی ہے۔ اس وقوعہ میں ملوث اب تک کتنے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس کی اب تک کی مکمل تفتیش سے ایوان کو آگاہ فرمایا جائے؟ #sialkot #viralvideos #ticktok #patlu #fouryou