@shanaassi: کچھ لوگ زندگی میں آ کر اتنا یقین دلاتے ہیں کہ انسان اُن کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کرتا، مگر پھر ایک دن وہی لوگ جینے کی وجہ چھین کر چلے جاتے ہیں۔ میں نے بھی کسی کو اپنی ذات سے بڑھ کر چاہا تھا، اُس کی خوشی کے لیے خود کو بھلایا، اُس کے وعدوں کو سچ سمجھا اور اُس کی ہر بات پر یقین کیا۔ مگر آخر میں میرے حصے میں صرف تنہائی، ادھورے خواب اور وہ درد آیا جسے کسی کے سامنے بیان بھی نہیں کر سکتا۔ 💔 اب کسی سے کوئی شکوہ نہیں، بس ایک افسوس ہے کہ جس شخص کو کھونے سے ڈرتا تھا، اُس نے کبھی مجھے کھونے کا خوف محسوس ہی نہیں کیا۔ 😭 ہمیں اُس کے بدل جانے کا اتنا دکھ نہیں تھا، جتنا دکھ اِس بات کا تھا کہ ہم تو آج بھی وہیں کھڑے تھے جہاں اُس نے آخری بار ہمارا ہاتھ تھاما تھا، مگر وہ وہاں سے بہت دور نکل چکی تھی۔ ہم آج بھی اُس کے لوٹ آنے کی امید میں ہر آہٹ پر چونک جاتے تھے، ہر پیغام پر اُس کا نام تلاش کرتے تھے، ہر رات آنکھیں بند کرکے اُس کے ساتھ گزارے ہوئے لمحوں میں واپس چلے جاتے تھے، جبکہ وہ شاید ہمیں یاد کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتی تھی۔ کچھ لوگ دل میں رہنے کا وعدہ کرتے ہیں، مگر یادوں میں بھی سکون سے نہیں رہنے دیتے۔ #💔 غمِ فِراق #brokenheart #HeartTouching #غم_فراق #💔