@expert.x5: ہمارے بعد بھی کوئی کسی کی آنکھوں میں خواب سجائے گا، کوئی کسی کے انتظار میں راتیں گزارے گا، کوئی کسی کے نام پر مسکرائے گا۔ شاید کوئی ہمارا ہم نام بھی ہوگا، مگر وہ ہم نہیں ہوگا۔ ہماری طرح باتیں کرنے والا تو مل جائے گا، مگر ہماری طرح محسوس کرنے والا کہاں ملے گا؟ کچھ لوگ دنیا سے رخصت ہو کر بھی یادوں میں زندہ رہتے ہیں۔ ان کے جانے سے زمانہ خالی نہیں ہوتا، بس کسی ایک دل میں ایک ایسی جگہ ہمیشہ کے لیے ویران ہو جاتی ہے جسے پھر کوئی آباد نہیں کر پاتا۔ اور جاناں! شاید یہی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے کہ دنیا کسی کے لیے نہیں رکتی، مگر کسی کی کمی ایک دل میں عمر بھر ٹھہری رہتی ہے۔ ہم نہ ہوں گے، مگر ہماری محبت کا کوئی نہ کوئی قصہ ضرور باقی رہے گا۔