@user619911632811: #⛔ قیامِ پاکستان کے کچھ عرصے بعد سردار عبدالرب نشتر نے ایوب خان کے بارے میں ایک فائل قائد اعظم کو بھجوائی تو ساتھ نوٹ میں لکھا کہ ایوب خان مہاجرین کی بحالی اور ریلیف کے بجائے سیاست میں دلچسپی لیتا ہے اس پر قائد اعظم نے فائل پر یہ آرڈر لکھا: ’’ میں اس آرمی افسر (ایوب خان) کو جانتاہوں۔ وہ فوجی معاملات سے زیادہ سیاست میں دلچسپی لیتا ہے ۔ اس کو مشرقی پاکستان ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ وہ ایک سال تک کسی کمانڈ پوزیشن پر کام نہیں کرے گا اور اس مدت کے دوران بیج نہیں لگائے گا۔ ‘‘ ⏪ بحوالہ: 👈 کتاب: قائد اعظم بحیثیت گورنر جنرل 👈 مصنف: قیوم نظامی قائد اعظم کا ایوب خان کے بارے میں غصہ بعد میں بھی ٹھنڈا نہ ہوا اور جب وہ ڈھاکہ گئے اور انھیں فوجی سلامی دی گئی تو انھوں نے ایوب خان کو اپنے ساتھ کھڑے ہونے سے روک دیا۔ دراصل تقسیم کے زمانے میں امرتسر میں ہندومسلم فسادات پر قابو پانے کے لیے ایوب خان کو ذمہ داری سونپی گئی تھی مگر وہ وہاں جا کر مہاراجہ پٹیالہ کی محبوبہ پر عاشق ہو گئے اور اپنا بیشتر وقت اسکے ساتھ گزارنے لگے اور فسادات پہ کوئی توجہ نہیں دی۔ جس پر قائد آعظم نے سزا کے طور پر انکو ڈھاکہ بھیجا تھا۔ اپنی اس تنزلی پر ایوب خان بہت رنجیدہ ہوئے اور انہوں نے قائد آعظم کے احکامات کے برخلاف اسوقت کے فوجی سربراہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے دوست بریگیڈیئر شیر علی خان پٹودی سے مدد مانگی۔ شیر علی خان پٹودی پہلی فرصت میں کراچی سے راولپنڈی گئے اور کمانڈر انچیف سر فرینک میسروی سے اپنے دوست کی سفارش کی لیکن بات بنی نہیں۔ ⏪ بحوالہ: 👈 کتاب: گوہر گزشت 👈 مصنف: الطاف گوہر لیکن بد نصیبی یہ ہے کہ جس ایوب خان سے قائداعظم اس قدر نالاں تھے اسی ایوب خان کو لیاقت علی خان نے اسوقت کے سینئرترین جنرل، جنرل افتخار پر فوقیت دے کر فوج کا سربراہ بنا دیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس حوالے سے بھی انکے دوست بریگیڈیئر شیر علی خان پٹودی اور دیگر رفقاء نے اہم کردار ادا کیا۔ اور بد نصیبی دیکھئے، وہی ایوب خان پاکستان کا پہلا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنا اور پاکستان پر گیارہ سال گک حکومت کرتا رہا۔ ⏪ بحوالہ: 👈 کتاب: The Crossed Sword 👈 مصنف: شجاع نواز قائد آعظم خاص جمہوری انداز میں مملکت چلانا چاہتے تھے۔ اور اسی حوالے سے کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے تھے۔ اس حوالے سے قائد اعظم نے ایک اور فوجی افسر اکبر خان کے مشوروں سے زچ ہو کر اس سے کہا تھا کہ آپ کا کام پالیسی بنانا نہیں، حکومت کے احکامات کی تعمیل کرنا ہے۔ اور بعد زاں وہی جنرل اکبر لیاقت علی خان کے خلاف بغاوت کے جرم میں گرفتار ہوا اور تقریباََ پانچ سال جیل میں رہا اور بد نصیبی دیکھئیے، عدالت سے غداری کی سزا کاٹنے والے، اسی جنرل اکبر کو 1973 میں بھٹو صاحب، قومی سلامتی کونسل کا رکن نامزد کر دیتے ہیں ⏪ بحوالہ: 👈 کتاب: قائد اعظم بحیثیت گورنر جنرل 👈 مصنف: قیوم نظامی بانی پاکستان جون 1948 میں سٹاف کالج کوئٹہ گئے تو وہاں گفتگو کے دوران انکو اندازہ ہوا کہ اعلیٰ فوجی افسران اپنے حلف کے حقیقی معنوں سے واقف نہیں ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی لکھی ہوئی تقریر ایک طرف رکھ کے فوجی افسران کو یاددہانی کے طور پر ان کا حلف پڑھ کر سنایا، اور انہیں احساس دلایا کہ انکا کام حکم دینا نہیں صرف حکم ماننا ہے۔ بعد کے ادوار میں فوجی جرنیلوں نے اس حلف کی اتنی خلاف ورزی کی کہ ائیر مارشل اصغر خان کو لکھنا پڑا کہ میری تجویز ہے کہ اگر ہم پر جرنیلوں ہی نے حکمرانی کرنی ہے تو یہ الفاظ حلف سے حذف کردیے جائیں: ’’ْمیں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں، خواہ ان کی نوعیت کچھ بھی ہو، حصہ نہیں لوں گا۔‘‘ ⏪ بحوالہ: 👈 کتاب: جنرل اور سیاست 👈 مصنف: اصغر خان جنرل گریسی جب اپنے پیشہ ورانہ دورے پر لاہور گئے تو کرنل ایوب کو دیکھا اور بلا کو پوچھا کہ "آپ کو تو ڈھاکہ میں رپورٹ کرنی تھی تو آپ یہاں کیا کر رہے ہیں"جس پر ایوب خان نے کہا کہ وہ کراچی لیاقت علی خان سے ملنے جا رہے ہیں۔۔اس پر جنرل گریسی نے ایوب کے کورٹ مارشل کے آرڈر کیئے اور انہیں اپنے ساتھ کراچی لے آئے۔ بحوالہ میموریز آف اے سولجر ۔۔جنرل وجاہت حسین"سیکریٹری جنرل گریسی" حاصلِ کلام: 👈❤👉 جس دن ہم نے اپنی نئ نسل کو پاکستان کی اصل تاریخ پڑھانا شروع کردی اسی دن سے پاکستان ترقی کرنا شروع کر دے گا۔ Disclaimer: یہ پوسٹ تعلیمی مقصد کے لیے ہے۔ اس میں پیش کیے گئے واقعات مختلف کتابوں سے لیے گئے ہیں۔ مقصد صرف تاریخی حقائق سے آگاہی دینا ہے، کسی کی دل آزاری نہیں۔ حوالہ جات: اسکرین پر موجود ہیں

Khan
Khan
Open In TikTok:
Region: AE
Monday 02 November 2026 12:20:49 GMT
13283
500
38
157

Music

Download

Comments

strongghani
Ghani khan :
@Ghani khan:wah yar, we knew about the collusions but without references
2026-11-03 19:13:15
1
imran.akbar.gill
Imran Akbar Gill :
Weldon
2026-11-04 05:30:58
0
riazkhankatlang
Riaz Khan :
Jernl ayub b apny wqt ka fergon Tha
2026-11-04 02:37:50
2
s.b6490
S B :
siasi bhi tu use krty hoty aay!!
2026-11-04 02:18:34
2
ghazanfar.mehmood8
Ghazanfar Mehmood Janjua :
بہت اچھی معلومات ہیں اب تو ۔کمل ملک جرنیلوں کے ہاتھوں میں ہے
2026-11-04 08:43:31
0
user995182955
wadood awan 😈☠ :
you are right 💯 right ❤️
2026-11-03 04:25:14
4
nisar.ahmad1555
Nisar Ahmed :
2026-11-03 09:23:12
4
zarghamrajpoot.93
Zargham Rana :
او بھائی اس کا ڈئڈ فری کرو اس کو اور زیادہ شئیرکیا جا سکے
2026-11-04 04:46:51
0
nisar.ahmad1555
Nisar Ahmed :
2026-11-03 09:21:40
1
nisar.ahmad1555
Nisar Ahmed :
2026-11-03 09:23:26
3
nisar.ahmad1555
Nisar Ahmed :
2026-11-03 09:22:08
3
uzairsajid56
Uzäir Sâjid :
مطلب اس محکمہ کو تب سے حکومت کا چسکہ لگا ہوا ہے
2026-11-03 17:23:19
1
abdulrauf61061
Rana Abdul Rauf❤️ :
پاکستان کے زوال کی وجوہات یھی ہیں
2026-11-03 20:13:59
0
alikhan.ali987
Alikhan Ali :
o Allah Pakistan ko mukhlis leader dy 👍💓💘
2026-11-04 02:50:20
1
tanolikhan80401
sami :
ye shuru se gadaar he
2026-11-04 08:01:34
0
sultan.awan.46
SULTAN AWAN 46 :
🥰🥰🥰
2026-11-04 04:41:29
1
horiyashakeel2
💝💘💝 HORIYA Shakeel💘💝 💝💘 :
[Red heart][Red heart][Red heart]
2026-11-03 15:46:00
1
sarwar8641
Mahar sarwar :
[Red heart]
2026-11-03 08:12:20
1
arif0_7
Muhammad Arif🍁 :
🥰
2026-11-03 07:40:30
1
burhanshah151
burhanshah151 :
❤️❤️❤️
2026-11-03 06:38:37
1
user619911632811
Khan :
@
2026-11-02 12:26:27
1
mks.ansari
mks ansari :
😳😳😳
2026-11-02 15:23:26
1
imamsumrana
IMAMSumrana :
❤️❤️❤️
2026-11-03 07:01:38
1
zarghamrajpoot.93
Zargham Rana :
👍👍👍
2026-11-04 04:40:50
0
user619911632811
Khan :
@
2026-11-02 16:53:44
1
To see more videos from user @user619911632811, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About