@nazar.abbas.lak: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (PPS&CA) محترم جناب عبدالغفور آرائیں صاحب کے دی پروفیشنل ایجوکیٹر اسکول کے پرنسپل محترم جناب زاہد حسین آرائیں صاحب کو ملیر ٹاؤن میں اہم عہدے پر تعیناتی اور PPS&CA کی ممبرشپ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر PPS&CA ضلع ملیر کے تمام مرکزی عہدیداران بھی شریک تھے۔ محترم جناب زاہد حسین آرائیں صاحب نے تمام معزز مہمانوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان شاء اللہ، محترم زاہد حسین آرائیں صاحب کی شمولیت سے PPS&CA ضلع ملیر اور ملیر ٹاؤن میں مزید مضبوط، فعال اور مؤثر کردار ادا کرے گی اور تعلیمی شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ نذر عباس لک صدر، ابراہیم حیدری ٹاؤن PPS&CA