@yousaf.ali.nomani: الحمد للہ، اس سال اجتماع پنجپیر کی ملاقاتوں کے سلسلے میں ایک یادگار ملاقات برادرِ عزیز، خطیبِ شیریں بیاں، حضرت مولانا ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن فاروقی صاحب دامت برکاتہم سے بھی ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب کی شخصیت ہی کچھ ایسی ہے کہ دیکھتے ہی دل میں محبت جاگ اٹھے۔ لہجے میں نرمی، اور گفتگو میں وہ تہذیب جو صرف اہلِ علم کا خاصہ ہوتی ہے۔ آپ بہترین شعلہ بیان مقرر اور اشاعت التوحید والسنہ کی جانی پہچانی علمی شخصیت،اوگئی خطیب صاحب حفظہ اللہ کے چشم و چراغ اور لختِ جگر ہیں۔ باپ کی اخلاص و کارکردگی کا سوز اور علم کا وقار، بیٹے کے لہجے میں یوں منتقل ہوا ہے کہ سننے والا گھنٹوں سنتا رہے اور دل نہ بھرے۔ واقعی، بزرگوں کے فیض یافتہ فرزندان آج بھی ہمارے درمیان اسلاف کی یادگار بنے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن فاروقی صاحب انہی روشن چراغوں میں سے ایک ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی عمر، علم اور خطابت میں مزید برکت عطا فرمائے اور ان کو اپنے والدِ گرامی کا حقیقی جانشین بنائے۔ آمین۔۔ #yousafalinomani