@seydubaid36: لاکھوں صحابہ حضور اکرم ﷺ کے مرید ہیں، جنہوں نے حضور ﷺ کو چاہا اور آپ ﷺ کے عشق میں سب کچھ قربان کر دیا۔ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ وہ ہستی ہیں جو حضور ﷺ کی مراد ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے خود دعا مانگی تھی: "اے اللہ! ابوجہل اور عمر بن خطاب میں سے جو تجھے زیادہ محبوب ہے اس کے ذریعے اسلام کو عزت عطا فرما" [ترمذی 3681] اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کی یہ دعا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حق میں قبول فرمائی اور ان کے ذریعے اسلام کو عزت اور غلبہ عطا فرمایا۔ اس لیے کہا جاتا ہے: لاکھوں حضور کے مرید ہیں، اور عمر حضور کی مراد ہیں۔ رضی اللہ عنہم اجمعین #HazratUmar #Sahaba #IslamicReminder #foryoupage #fyp