@moulanaofficial: میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔ میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔ آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔