@kingshaheen007: 🚨 بریکینگ نیوز 🚨 گلین میکسویل کا شاندار انٹرنیشنل سفر اختتام پذیر، ایک ایسا کھلاڑی جس نے ناممکن کو ممکن بنایا! آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل کا شمار کرکٹ کی دنیا میں ایسے کھلاڑی کے طور پر ہوتا ہے جس نے ہمیشہ بے خوف کرکٹ کھیلی۔ میدان میں غیر روایتی شاٹس، چھکوں کی برسات، مشکل وقت میں میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت کے باعث میکسویل نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ میکسویل کے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف تھا۔۔ ایک ایسا میچ جس میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو یقین آگیا تھا کہ وہ جیت گئے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ انکا مقابلہ "ون مین آرمی" یعنی گلین میکسویل سے ہونا باقی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 292 رنز کے تعاقب میں 91 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی اور شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی، لیکن پھر گلین میکسویل نے وہ کر دکھایا جسے کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شدید کریمپس کے باوجود میکسویل کریز پر ڈٹے رہے درد کی شدت انتہا کو پہنچ چکی تھی مگر میچ جیتنا بہت ضروری تھا، میدان میں آسٹریلوی ٹیم کا فزیو بار بار آتا رہا،، میکسویل تھا کہ ہمت ہارنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔۔ اور پھر 128 گیندوں پر 201 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی اور افغانستان کے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کی عظیم ترین اننگز میں سے ایک تھی۔ ان کے نام 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹلز بھی ہیں۔ 2023 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف صرف 40 گیندوں پر سنچری بنا کر انہوں نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ون ڈے کرکٹ میں 3990 رنز، 4 سنچریاں اور 77 وکٹیں لیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 5 سنچریاں بھی ان کے نام ہیں۔ گلین میکسویل محض ایک جارح مزاج بیٹر نہیں بلکہ ایسے میچ ونر تھے جو تنہا مقابلے کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان کا افغانستان کے خلاف تاریخی ڈبل سنچری والا کارنامہ ہمیشہ کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں زندہ رہے گا۔

👑𝐊𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐇𝐀𝐇𝐄𝐄𝐍😈
👑𝐊𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐇𝐀𝐇𝐄𝐄𝐍😈
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 02 November 2026 19:04:16 GMT
11419
494
9
4

Music

Download

Comments

basharat160280
Basharat :
good
2026-11-03 21:13:47
0
royalblood4488
𝓡𝓸𝔂𝓪𝓵_𝓑𝓵𝓸𝓸𝓭 :
2026-11-03 00:08:30
0
manzoorkhan2383
manzoorkhan2383 :
👑👑👑
2026-11-02 23:43:04
0
mughalking78th
꧁༒☬𝓗𝓪𝓻𝓸𝓸𝓷☬༒꧂ :
🥰🥰🥰
2026-11-02 21:01:42
0
shakeelahmeed745
Saad Khan :
♥️♥️♥️
2026-11-02 20:57:57
0
zulfi..rajpoot333
((raجpoot Kashمiri333💕💞💞))) :
[Red heart][Red heart][Red heart]
2026-11-02 20:47:33
0
tanhai_pasnd2
AWAiS jUTT :
❤️❤️❤️
2026-11-02 19:18:12
0
muhammad.usama863
Muhammad Usama :
❤️❤️❤️
2026-11-02 19:18:10
0
maqsood.khan3595
Maqsood Khan :
🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐🖐👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋👋
2026-11-03 11:20:49
0
To see more videos from user @kingshaheen007, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About