@silentstrength9661: ذکر ہوتا ہے تیرا کسی اور کی باتوں میں اور میری بہنیں میرا چہرہ دیکھنے لگ جاتی ہیں انہیں لگتا ہے شاید اب مجھے فرق نہیں پڑتا شاید میں بھول گئی ہوں پر انہیں کیا معلوم کہ تمہارا نام سنتے ہی میرے اندر کیا قیامت ٹوٹتی ہے میں فوراً اپنا چہرہ چھپا لیتی ہوں، نظریں جھکا لیتی ہوں ایسے ظاہر کرتی ہوں جیسے مجھے کوئی فرق ہی نہیں پڑا جیسے تم کوئی اجنبی ہو جس کا مجھ سے کوئی تعلق ہی نہ تھا پر میری آنکھیں دھوکہ دے دیتی ہیں میرے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں اور میرے دل کی دھڑکن اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ مجھے لگتا ہے سب سن لیں گے میری بہنیں ایک دوسرے کو دیکھتی ہیں اور خاموش ہو جاتی ہیں وہ سمجھ جاتی ہیں کہ ان کی بہن آج بھی وہیں کھڑی ہے جہاں تم اسے چھوڑ کر گئے تھے میں کتنی ہی کوشش کر لوں مضبوط بننے کی تمہارا ایک نام ہی میرے سارے صبر کو توڑ دیتا ہے اور پھر سے ثابت کر دیتا ہے کہ میں آج بھی تجھ سے باہر نہیں نکل سکی۔