@khaak_nasheen09: فاصلہ تو چند قدموں کا ہے، مگر نفس کی شرارتیں انسان کو کہاں سے کہاں بھٹکا دیتی ہیں۔ ارادہ ہر روز بارگاہِ الٰہی میں حاضری کا ہوتا ہے، مگر دنیا کی رنگینیاں اور شیطان کے بہکاوے قدم روک لیتے ہیں۔ یہ عجیب المیہ ہے کہ جس در سے سکون ملنا ہے، اسی در تک پہنچنے میں عمر گزر جاتی ہے۔ #unfreezemyaccount #islamicquotes #deepwords_deeplines #deepquotes #foryou
ہم سب کو ابلیس گمراہ کرتا ہے لیکن ابلیس کو کس نے گمراہ کیا تھا.؟
2026-11-05 18:14:43
2
Aaira cheema :
caption plz
2026-11-03 07:17:39
3
Λไi.𝙸𝒎r𝙖ȵ🌴 :
ابلیس تو راستے میں آئے گا ہی، اصل امتحان نیت اور استقامت کا ہے۔ جب بھی وہ وسوسہ ڈالے، 'أَعُوذُبِاللَهِ مِنَالشَيْطَانِ الرَجِيمِ' پڑھ کر قدم آگے بڑھا دیں، اللہ کی رحمت بندے کے زیادہ قریب ہوتی ہے!🌷
قدم بڑھا تو سہی نیتِ حق کے ساتھ ذرا،
وہ جو ابلیس ہے، خود راہ سے ہٹ جاتا ہے!🌷
جو شخص گھر سے اللہ کے گھر (مسجد) یا اچھے مقصد کے لیے نکلتا ہے، وہ اللہ کی حفاظت میں آ جاتا ہے۔
حدیث:
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"تین اشخاص ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہیں... (دوسرا) وہ شخص جو گھر سے مسجد جانے کے لیے نکلے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے یہاں تک کہ فوت ہو جائے، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے یا اجر و ثواب کے ساتھ لوٹا دے۔" (سنن ابوداؤد، مسند احمد) [1]🌷