@rizwanukhanofficial: چین میں کینٹن فئیر کا تیسرا راؤنڈ چل رہا ہے۔۔۔ چینی خود بھی مشین بن کر انسان تو رہے نہیں (اس کی تفصیل بعد میں) لیکن مشینی انقلاب یہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔۔۔ ایک چھوٹی سی انگوٹھی آپ کو روزانہ طرح طرح کے ٹیسٹ اور سکینز سے بچا کر پوری جسمانی حالت بیان کردیتی ہے۔۔۔ ایک ہلکا پھلکا سا ہیلمٹ آپ کے سر کے بالوں کو نہ صرف مضبوطی بخشتا ہے بلکہ نشونما میں بھی معاون ہے۔۔۔ ایک چھوٹی سی ڈیوائس کم آکسیجن کی جگہ پر آپ کو آکسیجن فراہم کرتی ہے۔۔۔ اور بھی بہت کچھ۔۔۔ میں چین کیوں آیا ہوں؟؟؟ بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ میں کافی عرصہ سے چین میں مختلف کاموں سے وابستہ ہوں۔۔۔ یہاں ہمارے دو دفاتر ہیں۔۔۔ ایک بیرونِ ملک تعلیمی مواقع فراہم کرتا دفتر “ویزہ سینٹر” دوجہ دنیا کے مختلف ممالک میں کسی کمپنی یا فرد کو چین سے کچھ بھی منگوانا ہو، کچھ بھی کا مطلب کچھ بھی یعنی ایک چھوٹے سے کھلونے سے لے کر کسی شوگر مِل یا فیکٹری کو درکار دیوہیکل برنر، بوائلر یا کوئی بھی مشین، تو ہماری ٹیم ان کا یہ کام احسن انداز میں سرانجام دیتی ہے۔۔۔ میرے ساتھ فوٹو میں موجود خان صاحب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور چین کے عجوبے ہیں۔۔۔ یہ چین میں موجود ہر اس جگہ سے واقف ہیں جن سے خود چینی بھی واقفیت نہیں رکھتے۔۔۔ ذوہیب کی کالی مارکیٹ (😁) سے لے کر سفید مارکیٹ۔۔۔ ہر جگہ تک رسائی ہے۔۔۔ تفصیلات ساتھ ساتھ شئیر کرتا رہوں گا۔۔۔ ان شاءاللہ #rizwan #chinatour #cantonfair