@syedakram1726: عباس آفریدی نے بیٹنگ کے ساتھ اپنے انداز سے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی! ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کو خوب متاثر کیا۔ل ٹورنامنٹ میں 31 چھکے لگانے والے عباس آفریدی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی ملا۔ ایوارڈ وصول کرتے وقت خاتون کی جانب سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھانے پر عباس آفریدی نے اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر احترام کا اظہار کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اگرچہ پاکستان ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا، لیکن عباس آفریدی کی شاندار بیٹنگ اور کارکردگی مداحوں کو یاد رہے گی۔ کیا تمہارے خیال میں عباس آفریدی کو پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مستقل موقع ملنا چاہیے؟ 👇 #AbbasAfridi #PakistanCricket #HongKongSixes #PlayerOfTheTournament #PakistaniCricketers