@capitalcitypolicepeshaw1: سی سی پی او پشاور کا یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارے کا دورہ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے علاقہ خزانہ میں قائم امید ماڈرن ایجوکیشن سکول سسٹم کا دورہ کیا اور زیرِ تعلیم یتیم و بے سہارا بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بچوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ تحائف اور کتابچے سی سی پی او پشاور کو پیش کیے، جبکہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، ان سے گھل مل گئے اور شفقت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔