@zouq.e.iishq.official: .جب ہر طرف لوگ ہوں گے مگر تمہیں میرا ساتھ یاد آئے گا، جب کوئی تمہاری خاموشی کو نہیں سمجھے گا اور تمہیں میری وہ بے وجہ کی فکر یاد آئے گی، جب تمہاری آنکھیں کسی اپنے کو تلاش کریں گی اور تمہیں احساس ہوگا کہ کوئی تھا جو تمہاری ایک مسکراہٹ کے لیے اپنی ہزار پریشانیاں بھول جاتا تھا۔ اُس دن تمہیں میری محبت کی شدت بھی یاد آئے گی، میری وفائیں بھی، میری شکایتیں بھی اور وہ بے شمار لمحے بھی جب میں خود ٹوٹ کر بھی تمہیں سنبھالتا رہا۔ تمہیں یاد آئے گا کہ کوئی تھا جو تمہارے بدلتے لہجے میں بھی محبت تلاش کرتا تھا، جو تمہاری بے رخی کو بھی مجبوری سمجھتا تھا، جو تمہارے ہر بار چھوڑ جانے کے باوجود تمہارے لوٹ آنے کی امید رکھتا تھا۔ مگر اُس دن شاید میں تمہاری زندگی میں موجود نہیں ہوں گا۔ تم مجھے آواز دینا چاہو گے، مگر وقت تمہیں بتائے گا کہ ہر بچھڑا ہوا شخص واپس نہیں آتا۔ کچھ لوگ بار بار نہیں ملتے، کچھ محبتیں دوبارہ نہیں ملتیں، اور کچھ دل ایک مرتبہ ٹوٹ جائیں تو پھر پہلے جیسے نہیں رہتے۔ یاد رکھنا، میری محبت تمہیں دوبارہ مل سکتی ہے، مگر میری وہ محبت نہیں جو تمہاری ہزار بے رخیوں کے بعد بھی صرف تمہیں چاہتی تھی۔ ایک دن تمہیں میری کمی ضرور محسوس ہوگی، مگر اُس دن میری آنکھوں میں تمہارے انتظار کے بجائے ایک خاموشی ہوگی، اور میرے دل میں تمہیں پانے کی خواہش کے بجائے تمہیں کھو دینے کی حقیقت۔ اور شاید اُس دن تمہیں سمجھ آئے کہ تم نے صرف ایک انسان نہیں کھویا تھا، بلکہ ایک ایسا دل کھویا تھا جو تمہیں اپنی ذات سے بڑھ کر چاہتا تھا۔ 💔 #zouqeishqofficial #foryou #foryoupge #viral #fyp