@zaryab.a804: جس کی اداسی ہمیں بے چین کر دیتی تھی، اور جس کی باتوں میں ہماری راتیں کٹتی تھیں… آج وہ ہمارے حصّے کا سکون کسی اور کے نام کر چکا ہے۔ یہ احساس ایک خاموش ماتم کی طرح ہوتا ہے۔ آپ اسے بدل نہیں سکتے، آپ اس پر جتا نہیں سکتے، اور سب سے بڑھ کر… آپ اس سے ناراض بھی نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ محبت کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جسے چاہا جائے، اسے خوش دیکھا جائے۔ چاہے اس خوشی کی وجہ ہم خود نہ ہوں۔ اب بس ایک دعا باقی رہ جاتی ہے: وہ جہاں بھی ہو، جس کے ساتھ بھی ہو، ہمیشہ مسکراتا رہے۔ اگر وہ اب کسی اور کی زندگی کا سکون ہے، تو خدا اس سکون کو ہمیشہ قائم رکھے۔ اور ہمارے حصے میں جو یہ خالی پن آیا ہے، اسے وقت کی دھول دھیرے دھیرے ہی سہی، پر دھندلا ضرور دے گی۔۔ ازقلم رضو بلوچ ✍🏼