@princessofnature1: کبھی کبھی رات کے آخری پہر ایک سوال خاموشی سے دل کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔ لیکن اسے میری یاد تو آتی ہوگی نا؟ یاد نہ سہی، کوئی بات کوئی عادت کوئی لمحہ ... کچھ تو یاد آتا ہوگا نا؟ میں اکثر یہی سوچا کرتی تھی کہ جیسے میں ہر چھوٹی سی بات پر اسے یاد کرتی ہوں ویسے ہی شاید وہ بھی کبھی اچانک کسی راستی کسی گانے کسی خوشبو یا کسی دعا کے درمیان مجھے یاد کرتا ہوگا شاید میری بنسی میری خاموشی میرے الفاظ یا میری فکر کا کوئی نہ کوئی عکس اُس کے دل میں بھی باقی ہوگا۔ میں سمجھتی تھی کہ محبت اگر سچی ہو تو یادیں دونوں طرف برابر سانس لیتی ہیں۔ مگر وقت نے ایک حقیقت بہت خاموشی سے سمجھا دی کہ ہر دل ایک رکھنے کا ہنر بھی ایک جیسا نہیں رکھتا۔ کچھ لوگ برسوں بعد بھی ایک آواز پر ماضی میں لوٹ جاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ چند دنوں میں پوری کہانی بھلا دیتے ہیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ تب میں نے خود سے ایک سوال کیا کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ میں جیسی تھی ویسا مجھے کیوں نہ ملا؟ میں جس خلوص سے کسی کو اپنی دعاؤں، اپنی فکر اور اپنی یادوں میں بسائے بیٹھی تھی کیا دنیا میں کوئی ایسا نہ تھا جو مجھے بھی اسی طرح چاہتا ؟ آخر ہمیں ہمارا جیسا انسان کیوں نہیں ملتا ؟ وبي احساس و بی وفا، وہی انتظار و بی سچائی... جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ شاید اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو ایک جیسا نہیں بناتا۔ کوئی محبت نبھانے کے لیے پیدا ہوتا ہے، کوئی محبت آزمانے کے لیے۔ کوئی یاد بن جاتا ہے، اور کوئی صرف سبق زندگی ہمیشہ ہماری خواہشات کے مطابق نہیں چلتی بلکہ ہمیں وہ سکھاتی ہے جو ہمارے لیے ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ سبق آنسوؤں کی صورت میں ہی کیوں نہ ملے۔ پھر ایک دن یہ احساس بھی ہوا کہ کسی کو مسلسل یاد کرنا، اس کے لوٹ آنے کی ضمانت نہیں ہوتا۔ بعض اوقات ہم جنہیں اپنی دنیا سمجھ بیٹھتے ہیں، وہ ہمیں اپنی مصروف زندگی کا ایک مختصر باب سمجھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ حقیقت تکلیف ضرور دیتی ہے، مگر یہی حقیقت انسان کو مضبوط بھی بناتی ہے۔ اگر واقعی اسے میری یاد آتی ہوگی تو شاید کسی خاموش لمحے میں کسی تنہائی میں یا کسی ایسی بات پر جس کا تعلق مجھ سے ہو۔ اور اگر نہیں آتا تو بھی میں اب اس پر شکوہ نہیں کرتی کیونکہ محبت کا مطلب صرف بدلے میں محبت پانا نہیں بلکہ اپنے احساس کی سچائی کو قائم رکھنا بھی ہے۔ ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ دنیا میں ہر انسان ہماری طرح محسوس نہیں کرتا۔ جس شدت سے ہم کسی کو چاہتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ بھی اسی شدت سے ہمیں چاہے۔ یہی زندگی کا سب سے کڑوا مگر سچا سبق ہے۔ اس لیے اب میں صرف اتنا کہتی ہوں کہ اگر میری یاد کبھی اُس کے دل کے کسی کونے میں آ بھی جائے تو اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے۔ اور اگر نہ آئے تو اللہ مجھے اتنا صبر عطا کرے کہ میں اپنی یادوں کو شکایت نہیں، بلکہ اپنی زندگی کا ایک خوبصورت مگر مکمل ہو چکا باب سمجھ کر قبول کر سکوں۔ کیونکہ ہر خواہش پوری نہیں ہوتی بر محبت منزل تک نہیں پہنچتی اور ہر انسان کو اس جیسا انسان نہیں ملتا جس کی وہ دل سے آرزو کرتا ہے۔ مگر اس کے باوجود سچے دل سے محبت کرنے والے لوگ .. کبھی خسارے میں نہیں رہتے کیونکہ ان کی وفا اللہ کے ہاں ضائع نہیں جاتی

love nature
love nature
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 03 November 2026 15:49:03 GMT
20160
1180
11
174

Music

Download

Comments

mehakqureshi144
MehakQureshi :
Caption please
2026-11-04 07:07:16
0
rajput66857
Wasif🇵🇰 :
true
2026-11-03 18:20:10
1
user687264076
Akbar rajput :
بے شک💯👌💯👌
2026-11-03 16:35:33
0
meeno.53
meeno.53 :
😔😔😔😔😔😔😔😔
2026-11-04 06:29:21
0
alizayg27
Diya 🪔 :
yar plz caption send kren
2026-11-04 12:32:09
0
alijutt_4242
Ali jutt❤️🤫😚 :
🖤🖤🖤
2026-11-05 17:08:23
0
shez98__
🎀 shez :
🥺😥
2026-11-09 16:15:22
0
meeno.53
meeno.53 :
😳😳😳
2026-11-04 06:28:54
0
zameerali0075
Zameer Ali 786 :
🥰🥰🥰
2026-11-03 16:06:57
0
hiramani935
Hira :
🥰🥰🥰
2026-11-03 15:59:25
0
raoqamarzaman0
Qamar ninja boy :
ملاقات تری تڑپ سے نہ تڑپا تھا میرا دل لیکن ترے سکون سے بے چین ہو گیا ہوں میں یہ جان کر تجھے کیا جانے کتنا غم پہنچے کہ آج تیرے خیالوں میں کھو گیا ہوں میں کسی کی ہو کے تو اس طرح میرے گھر آئی کہ جیسے پھر کبھی آئے تو گھر ملے نہ ملے نظر اٹھائی مگر ایسی بے یقینی سے کہ جس طرح کوئی پیش نظر ملے نہ ملے تو مسکرائی مگر مسکرا کے رک سی گئی کہ مسکرانے سے غم کی خبر ملے نہ ملے رکی تو ایسے کہ جیسے تری ریاضت کو اب اس ثمر سے زیادہ ثمر ملے نہ ملے گئی تو سوگ میں ڈوبے قدم یہ کہہ کے گئے سفر ہے شرط شریک سفر ملے نہ ملے تری تڑپ سے نہ تڑپا تھا میرا دل لیکن ترے سکون سے بے چین ہو گیا ہوں میں یہ جان کر تجھے کیا جانے کتنا غم پہنچے کہ آج تیرے خیالوں میں کھو گیا ہوں میں ساحر لدھیانوی
2026-11-03 19:16:20
1
To see more videos from user @princessofnature1, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About