اب مجھے اجازت دو کہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکوں، میں نے بہت دن تمہارے دکھ کو اپنا مقدر سمجھ کر جیا ہے۔ تمہاری یادوں کو سینے سے لگائے، تمہاری واپسی کی امید میں نہ جانے کتنے دن گزار دیے، مگر اب تھک چکا ہوں ہر بار خود کو سمجھاتے سمجھاتے۔ میں نے تمہیں بھلانے کی بہت کوشش کی، مگر ہر بار دل تمہاری طرف لوٹ آتا تھا۔ اب بس اتنی سی خواہش ہے کہ مجھے خود کو دوبارہ سنبھالنے دو، اپنی کھوئی ہوئی خوشیاں تلاش کرنے دو، اور اس راستے پر چلنے دو جہاں تمہاری یادیں میرا راستہ نہ روکیں۔ میں تم سے نفرت نہیں کرتا، بس اب اپنے دل کو مزید تکلیف نہیں دینا چاہتا۔
2026-11-03 17:00:55
1
To see more videos from user @awkhere6, please go to the Tikwm
homepage.