@jarar203: پشاور پولیس نے مبینہ قاری گینگ بے نقاب کر دیا، سرغنہ گرفتار نعت خواں اور پولیس اہلکاروں میں مقبول ملزم مبینہ طور پر لوٹ مار اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث نکلا، ذرائع کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور لوٹ مار سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث قاری گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کے سرغنہ کی گرفتاری ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق رورل ڈویژن کے تھانہ خزانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں لوٹ مار اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث مبینہ قاری گینگ کو انتہائی مہارت سے ٹریس کرکے اس کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مختلف تھانوں میں نعت خوانی اور قرآن مجید کی تلاوت بھی کیا کرتا تھا اور پولیس اہلکاروں میں بھی کافی مقبول تھا، تاہم مبینہ طور پر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تھانہ خزانہ کے نوجوان ایس ایچ او سب انسپکٹر قاضی اکمل نے اپنے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ قاری گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری باقاعدہ طور پر ظاہر کر دی ہے جبکہ دوران تفتیش مختلف وارداتوں کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے۔ #virall #videoviral #viral_video #tiktokvideo #tiktokviral