@waseemali.appca: � ویپ (Vape) پر مکمل پابندی کی خبریں — حقیقت کیا ہے؟ آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر جناب وسیم علی کی میڈیا سے خصوصی گفتگو! مرکزی صدر وسیم علی نے ویپ پر مکمل پابندی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ویپ پر مکمل پابندی کی اطلاعات درست نہیں۔ ان کے مطابق ویپ کی پاکستان میں باقاعدہ قانونی ذرائع سے درآمد جاری ہے، جس پر حکومتی ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کی جا رہی ہیں اور قومی خزانے کو ریونیو حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے اور پان، سگریٹ اور ویپ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو بلاجواز پریشان نہ کیا جائے۔ تاجر برادری کا مؤقف واضح ہے: قانونی کاروبار کا تحفظ، تاجروں کے حقوق کا احترام اور روزگار کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔ #APPCA #WaseemAli #Vape #VapingPakistan #TradersRights