@pauli.net: Le volume en aquarelle, c’est juste du glacis 🎃 Couche par couche, sur papier sec. Guide complet dans le lien en bio. (illustrations numériques) #aquarelle #glacis #tutoaquarelle #citrouille #automne

pauli.net
pauli.net
Open In TikTok:
Region: BE
Tuesday 10 November 2026 18:00:00 GMT
213
2
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @pauli.net, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

#ناجائز تجاوزات ضرور ختم کریں، مگر انصاف، احتیاط اور حرمتِ انسانیت کا دامن نہ چھوڑیں! ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنا یقیناً ضروری ہے۔ قانون کی عملداری ہونی چاہیے، سرکاری زمینوں کو واگزار کروانا چاہیے اور جہاں غیر قانونی تعمیرات ہوں وہاں قانون کے مطابق کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا قانون پر عمل درآمد کے نام پر انسانی جانوں، مذہبی جذبات اور مقدس ہستیوں کے احترام کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں! ہمیں وہ واقعہ بھی یاد رکھنا چاہیے جب سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم نے سرعام تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کو عربی زبان بھی نہیں آتی تھی۔ اس واقعے نے انسانیت کو شرمندہ کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا کسی پر الزام لگ جانا ہی اس کی سزا کا فیصلہ کرنے کے لیے کافی ہے؟ کیا کسی فرد یا ہجوم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ خود ہی منصف اور خود ہی جلاد بن جائے؟ یقیناً نہیں۔ الزام کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو، اس کا فیصلہ عدالت اور قانون نے کرنا ہے، کسی مشتعل ہجوم نے نہیں۔ لیکن آج جب ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جاتی ہے اور انہدام کے دوران اللہ تعالیٰ کے نامِ مبارک، قرآنی آیات یا رسول اللہ ﷺ کے اسمِ گرامی کی بے حرمتی کا خدشہ پیدا ہوتا ہے تو ہمیں اسی قدر حساسیت اور احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ کیسا دوہرا معیار ہے کہ ایک طرف مذہب کے نام پر کسی انسان کی جان لے لی جائے اور دوسری طرف انہدام کے دوران مقدس ناموں اور تحریروں کے احترام کو نظر انداز کر دیا جائے؟ اگر گستاخی کے الزام پر قانون ہاتھ میں لینا جرم ہے تو مقدس تحریروں اور مذہبی علامات کے احترام میں غفلت بھی ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جس پر ذمہ دار اداروں کو توجہ دینی چاہیے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ناجائز تجاوزات کو تحفظ دیا جائے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی جائے۔ ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ کارروائی قانون کے مطابق ہو، مگر انسانی جان، مذہبی احترام اور اخلاقی ذمہ داری کو بھی مقدم رکھا جائے۔ انتظامیہ جب کسی عمارت کو گرانے کا فیصلہ کرے تو پہلے یہ یقینی بنائے کہ وہاں اللہ تعالیٰ کا نام، قرآنی آیات، کلمہ طیبہ یا نبی کریم ﷺ کا اسمِ مبارک درج تو نہیں۔ اگر ایسا ہو تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ محفوظ کرنے کا مناسب انتظام کیا جائے۔ چند لمحوں کی احتیاط کسی بڑے نقصان اور عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح ہونے سے بچا سکتی ہے۔ یاد رکھیے! قانون کی بالادستی کا مطلب بے حسی نہیں، اور مذہب سے محبت کا مطلب انسانی جان کی حرمت کو فراموش کرنا نہیں۔ اسلام ہمیں عدل، رحم، برداشت اور احترام کا درس دیتا ہے۔ ناجائز تجاوزات ضرور ختم کریں، مگر اس انداز سے کہ قانون بھی قائم رہے، انسانیت بھی محفوظ رہے اور اللہ و رسول ﷺ کے ناموں کا تقدس بھی برقرار رہے۔ کیونکہ معاشرے صرف عمارتیں گرانے سے نہیں سنورتے، بلکہ انصاف، اخلاق، برداشت اور احترام کو زندہ رکھنے سے سنورتے ہیں۔

About