@veharibrand1numbar: *ماچھیوال: سکول کے بچوں اور وین ڈرائیور پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال موقع پر پہنچ گئے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ* ماچھیوال: سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے کے منتظر بچوں اور وین ڈرائیور پر نامعلوم ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔ ماچھیوال: واقعے میں دو بچے وحید اور وقاص سکنہ 531 ای بی اور وین ڈرائیور تصور اقبال معمولی جھلس گئے۔ ماچھیوال: اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال اور ڈی ایس پی صدر عمران خورشید فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ماچھیوال: ڈی پی او وہاڑی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ماچھیوال: ڈی پی او وہاڑی نے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ ماچھیوال: متاثرہ افراد کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، حالت خطرے سے باہر ہے ماچھیوال: واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت شکیل سے ہوئی ماچھیوال: ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم اور وین ڈرائیور کے درمیان پرانی رنجش چلی آ رہی تھی۔ ماچھیوال: ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں روانہ، جلد گرفتار کر لیا جائے گا #standwithmrpatloleadar #foryou #creatorsearchinsights #Vehari #veharipolice