@abdul.rehman.bhat848: جدید ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ وسیم اختر نے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نئے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر میں شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پُرسکون انتظار گاہ، کینٹین، واٹر فلٹریشن پلانٹ، واش رومز سمیت دیگر جدید بنیادی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بعد ازاں سی ٹی او آفس میں قائم یادگارِ شہداء کا افتتاح بھی سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور محکمہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ادارے کی روایات اور اقدار کا اہم حصہ ہے۔