@kaamiofficial5: سکون ڈھونڈنے نکلا تھا، خود سے ہی بچھڑ گیا ہوں ماں۔ میں تیرے لیے تھوڑی سی خوشیاں لینے گیا تھا۔ لوٹا تو دیکھا تیری آنکھوں کی روشنی بھی کم ہو گئی تھی ماں تو مجھے کہتی رہی بیٹا روٹی کھا لی ہے ماں مجھے پتہ ہے تو نے صبح سے پانی کے سوا کچھ نہیں کھایا پیا تو میری ناکامی چھپانے کے لیے بھوک چھپاتی ہے اور میں تیرا بیٹا ہو کر کچھ کر نہیں پاتا زندگی نے کبھی سیدھا راستہ نہیں دکھایا نہیں ماں جہاں قدم رکھا وہیں سے لوٹنا پڑا ماں اب تو سمجھ آیا ہے غریب کے پاس صبر کے سوا کچھ نہیں ہوتا تو آج بھی مجھے دیکھ کر مسکراتی ہے کہ تیرا بیٹا آ گیا ہے ماں تیری اسی مسکراہٹ پر میری ساری تھکن اتر جاتی ہے بس کبھی کبھی ڈر لگتا ہے اگر میں کچھ نہ بن سکا تو تیرا بڑھاپا کیسے سنبھلے گا ماں میں ہارا نہیں بس راستہ بھول گیا ہوں تو دعا کرتی رہنا، میں پھر سے کوشش کروں گا #unfrezzmyaccount #creatersearchinsight