@hameedwrite34: عجیب دور آ گیا ہے... لوگ زندہ تو ہیں، مگر خوش نہیں، رشتے تو ہیں، مگر محبت نہیں، باتیں تو بہت ہیں، مگر احساس نہیں، چہرے تو بہت ہیں، مگر خلوص نہیں، محفلیں تو سجی ہیں، مگر سکون نہیں، ساتھ چلنے والے تو بہت ہیں، مگر ساتھ نبھانے والا کوئی نہیں، اپنے کہلانے والے تو بہت ہیں، مگر اپنا سمجھنے والا کوئی نہیں۔ اب لوگ ایک دوسرے سے ملتے تو ہیں، مگر دل سے نہیں، مسکراتے تو ہیں، مگر خوشی سے نہیں، حال تو پوچھتے ہیں، مگر احساس سے نہیں۔ یہ کیسا زمانہ آ گیا ہے جہاں انسان کے پاس سب کچھ ہے، مگر دل کا سکون نہیں۔ ہر شخص کسی نہ کسی دکھ کو مسکراہٹ کے پیچھے چھپائے بیٹھا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آج انسان کو دولت سے زیادہ محبت، لفظوں سے زیادہ احساس اور رشتوں سے زیادہ خلوص کی ضرورت ہے۔ کاش! ہم ایک دوسرے کے لیے صرف جاننے والے نہیں بلکہ درد سمجھنے والے بھی بن جائیں۔ کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے، اسے نفرتوں میں نہیں، محبت اور احساس کے ساتھ گزارنا چاہیے۔ #fyppppppppppppppppppppppp #deepthoughts #likefollow #fypシ゚viral #viralvideo