@zeeshannaqvipmln: سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر راجہ عامر زمان کے صاحبزادے راجہ ہارون سکندر کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی قیادت کی شرکت خانپور: راجگان خاندان کے معروف سیاسی رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق ضلع ناظم ہری پور ڈاکٹر راجہ عامر زمان کے صاحبزادے راجہ ہارون سکندر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان، رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر راجہ عامر زمان اور ان کے صاحبزادے راجہ ہارون سکندر کو دعوتِ ولیمہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ سید ذیشان علی نقوی نے تقریب میں شریک تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر معزز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، جبکہ شرکاء نے راجگان خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور محبت کا اظہار کیا۔ #RajaHaroonSikandar #zeeshannaqvi #RajaSikandarZaman #RajaFaisalZaman #CaptainRetiredSafdar