@meno_jan20: وقت گزر جانے سے ہر درد ختم نہیں ہوتا، کچھ تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کے اندر ہمیشہ کے لیے گھر کر جاتی ہیں۔ انسان بظاہر ہنسنا سیکھ لیتا ہے، لوگوں کے سامنے خود کو ٹھیک ظاہر بھی کرتا ہے، مگر دل کے کسی کونے میں کچھ ایسی باتیں دفن رہتی ہیں جو کبھی سکون نہیں لینے دیتیں۔ کچھ یادیں چاہ کر بھی بھلائی نہیں جاتیں، کچھ رشتوں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی اور کچھ جدائیاں ایسی ہوتی ہیں جن کا دکھ لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی دل اتنا تھک جاتا ہے کہ نہ کسی سے کچھ کہنے کو جی چاہتا ہے اور نہ کسی کی تسلی اچھی لگتی ہے۔ بس خاموشی رہ جاتی ہے، آنکھوں میں نمی اور دل میں وہ درد جسے وقت بھی شاید کبھی نہیں سمجھ پاتا۔ 💔🥀🖤 #virlvideo #foryoupage