@unitedpakistanofficial: وفاقِ پاکستان پر منڈلاتے سیاہ بادل اور سدِباب کے تقاضے 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد جب برصغیر پر تاجِ برطانیہ کا سامراجی قبضہ اور تسلط قائم ہو گیا تو یہاں پر ایک نیا طبقہ پروان چڑھایا گیا۔ اس طبقے کی "خصوصیت" یہ تھی کہ یہ یہاں کی اقوام کا غدار اور برطانوی سامراج کا آلہ کار تھا اور اپنی اسی "خصوصیت" کی وجہ سے یہ طبقہ برطانوی سامراج کا منظورِ نظر ٹھرا۔ جاگیرداروں، سرمایہ داروں، سول بیوروکریسی، ملٹری بیوروکریسی، علماء سو، مشائخِ سو اور ججوں پر مشتمل یہی وہ طبقہ اشرافیہ تھا جسے پاکستان بننے کے بعد قائدِ اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان کی سیاست، معیشت، عدالت، معاشرت اور سماج پر مکمل طور پر غالب و قاہر بنا دیا گیا۔ درحقیقت یہ وہی طبقہ اشرافیہ تھا جس کے لئے قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ میری جیب کے سارے سکّے کھوٹے ہیں۔ گزشتہ تقریباً اسی برس سے پاکستان میں کبھی جمہوریت اور کبھی آمریت کے پتلی تماشا کے پسِ پردہ دراصل یہی طبقہ اشرافیہ ہی پاکستان کے سیاہ و سفید کا مالک چلا آ رہا ہے۔ پاکستان پر مسلط گماشتہ سرمایہ داری نظام اور اس کے پشتیبان طبقہ اشرافیہ کی برطانوی سامراج کے بعد اس کے جانشین امریکی سامراج کی کاسہ لیسی ہی کا یہ شاخسانہ ہے کہ پاکستان میں آج بھی یہاں کے پچیس کروڑ سے زائد عوام کی امنگوں، آرزوؤں، خواہشوں اور تمناؤں کو ٹھوس شکل دے کر ہمہ گیر عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ترقی پسند سماج تشکیل نہ دیا جا سکا۔ ٹھیٹھ عمرانی اصولوں کے بجائے وفاقِ پاکستان کی غیر فطری تشکیل، حرام رزق پر مبنی سودی سرمایہ داری نظام، فرسودہ جاگیرداری و قبائلی تہذیبی و تمدنی ڈھانچہ، روگی مذہبیت اور نہلے پہ دھلہ یہ کہ اوپر سے امریکی سامراجی غلبہ جو اس بیمار سماج کو آکٹوپس کی طرح اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ یہ وہ امراضِ کہنہ ہیں جو سال ہا سال سے ہمارے سماج میں سرایت کر چکے ہیں۔ سوال تو یہ ہے کہ کیا ہمہ گیر سماجی زوال سے نکلنے کی بھی کوئی صورت ہے یا پھر مکمل تباہی اور بربادی ہی ہمارا مقدر ہے۔ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ یقیناً تاریک ترین حالات میں بھی انسانیت کے پاس روشنی کی کرن موجود ہوتی ہے۔ ضروت اس بات کی ہوتی ہے کہ روشنی کی اس کرن سے اپنے ذہنوں کو جگمگا کر پورے سماج کے تاریک مقدر کو ہمیشہ کے لئے بدل دیا جائے۔ اس ضمن میں ہمارے پاس ماضی قریب کی اہلِ حق کی نمائندہ جماعت یعنی امام شاہ ولی اللّٰه اور اُن کی ولی اللّٰہی جماعت کا فکر و عمل ہمارے لئے مینارہ روشنی ہے۔ (یہاں یہ بھی پیشِ نظر رہے کہ یہ شاہ ولی اللّٰه اور اُن کی ولی اللّٰہی جماعت ہی تھی جس نے برصغیر پر برطانوی استعمار کے جبر و استبداد کے تاریک ترین عہد میں آزادی و حریت کی دار و رسن پر مبنی اساطیری جدوجہد کی اور اپنے لہو سے برصغیر کے چپے چپے کو سیراب کر کے اس بنجر سرزمین میں آزادی و حریت کی فصل اگائی اور پھر اسی ولی اللّٰہی جماعت کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں برطانوی استعمار کے خلاف قومی آزادی کی عوامی تحریکیں برپا ہوئی۔) شاہ ولی اللّٰه کا فلسفہ و فکر ہی موجودہ قومی و بین الاقوامی خلفشار اور پُر آشوب حالات میں سائنٹفک بنیادوں پر مکمل متبادل ہے۔ امامِ انقلاب عبیداللّٰه سندھی جو کہ شاہ ولی اللّٰه کے سب سے مستند شارح اور کُل ولی اللّٰہی جماعت کے ترجمان ہیں، امام سندھی کی تشریحات کے مطابق: "فَکُّ کل نظام" یعنی ہمہ گیر انقلاب کے ذریعہ اس موجودہ سماجی ڈھانچے کی مکمل کایا پلٹ ضروری ہے۔ انقلاب کے بعد نئے سماج کی تعمیر ولی اللّٰہی نظامِ فکر سے ماخوذ ریشنل ازم، لبرل ازم، سیکولر ازم، سوشلزم، ڈیموکریسی اور نشنل ازم کے ٹھیٹھ عمرانی اصولوں پر ہو گی۔ پاکستان چونکہ ایک کثیر القومی فیڈریشن ہے لہٰذا "فیڈریشن آف پاکستان" کو تمام قومی اکائیوں کا حقیقی نمائندہ بنانے کے لئے یہ ناگزیر ہے کہ ولی اللّٰہی نظامِ فکر سے ماخوذ جدید ترین عمرانی اصول "قومی جمہوریت" کی بنیاد پر "فیڈریشن آف پاکستان" کی تشکیلِ نو کی جائے۔ یہ بھاری پتھر بھی یقیناً انقلاب کے بعد ہی اٹھایا جائے گا۔ "قومی جمہوریت" کی تعریف: زبان و ثقافت و جغرافیہ کی حامل اقوام کا حقِ خود اختیاری کی بنیاد پر اپنے تشخصات کو برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے وسائل پر تصرف کے بنیادی حق کو بروئے کار لاتے ہوئے آزادانہ، رضاکارانہ اور برابری کے اصول پر فیڈریشن تشکیل دینے کا حق قومی جمہوریت ہے۔ پیشِ نظر رہے کہ یہی وہ عظیم الشان نطامِ فکر ہے جس کو اپنا کر ہی وفاقِ پاکستان پر منڈلاتے سیاہ بادلوں کا سدِباب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے سوا سب افراط و تفریط ہے، کیونکہ ریاستی جبر سے اور نہ ہی نظریاتی جذباتیت سے تاریک سماجوں کا مقدر بدلا جا سکتا ہے۔ بلکہ ایسے ہر طرزِ عمل سے صرف بربادی ہی مقدر ہوتی ہے۔ منجانب شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان #UnitedPakistan #nationalism #national_de

United Pakistan
United Pakistan
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 04 November 2026 13:00:00 GMT
788
140
24
10

Music

Download

Comments

nainmughal55
ミ★ 𝘕𝘢𝘪𝘯_𝘔𝘶𝘨𝘩𝘢𝘭 ★彡 :
Bhtreen analysis Kiya❤️
2026-11-04 14:11:01
0
shahzadoffical411
Shahzad.✨ :
well explained
2026-11-04 14:19:10
0
hamzashabbir758
HamzaShabbir71 :
absolutely
2026-11-04 18:16:54
0
sadaqat_ali011
Sadaqat Ali :
Behtreen ❤️🚩
2026-11-05 06:55:38
0
tigerbaltee786
••~Apna swAG ha Broo••~ :
zabrdast 💯💯
2026-11-04 16:27:29
0
mazamalrehman
مزمل الرحمان وانی :
🥰🥰🥰🥰
2026-11-07 16:07:06
0
mistertaimoor49
𝗠𝗧𝗤⚜️ :
🖤🖤🖤
2026-11-05 12:19:32
0
ghalibasadabbas
Ghalib Turi :
🥰🥰🥰
2026-11-05 09:18:47
0
hey_mahad_hun
mahadrehman mr :
🖤🖤🖤
2026-11-05 01:23:34
0
badu.bhi
Badu bhi :
❣️❣️❣️🥰
2026-11-04 19:01:48
0
asifmahmoood
ᗩᔕIᖴ ᗰᗩᕼᗰOOᗪ :
♥️♥️♥️♥️
2026-11-04 18:17:38
0
hamzashabbir758
HamzaShabbir71 :
🥰🥰🥰
2026-11-04 18:16:35
0
ahteshamyousaf7
Ahtesham Yousaf :
😍😍
2026-11-04 18:10:37
0
dilawargondal13
Dilawar Gondal :
🚩❤️
2026-11-04 16:27:37
0
hamzasheikh8004
Hamza Sheikh :
🌹🌹🌹
2026-11-04 16:13:30
0
seerat4760
seerat Chaudhry :
👍👍👍
2026-11-04 14:56:28
0
mohin.ud.din4
Muhammad Mohin Ud Din :
🥰
2026-11-04 14:43:33
0
nizam.udin391
Nizam udin :
💯💯💯
2026-11-04 14:08:19
0
abdullahk.khan.mughal
mr. Abdullah khan :
[Red heart][Red heart][Red heart][Red heart]
2026-11-04 13:36:30
0
shafqatch92
Shafqat ch :
💯💯🚩
2026-11-04 13:27:34
0
sajidkhan75755
س ا ج د🚩 :
🚩🚩🚩
2026-11-04 13:19:02
0
jounelia368
JOUN ELIA :
❤️❤️❤️
2026-11-04 13:12:32
0
hamiiitanoli
🪐حامد✨ :
🥰🥰🥰
2026-11-04 13:04:03
0
hafeezch6506
hafeezch6506 :
🥰🥰🥰
2026-11-08 18:02:48
0
To see more videos from user @unitedpakistanofficial, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About