@voice.ofhazara: ایبٹ آباد میں امتیاز مال کی دھوم! افتتاح کے بعد عوام کا غیرمعمولی رش، ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر ہزارہ بھی مال پہنچ گئے۔ ایبٹ آباد میں امتیاز مال کے شاندار افتتاح کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کا مال کا رخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی جی ہزارہ جہانزیب نذیر اور کمشنر ہزارہ شاہ رخ خان نے بھی امتیاز مال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امتیاز مال گروپ کے چیئرمین امتیاز عباسی اور سی ای او کاشف امتیاز نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں مال کے مختلف حصوں، جدید سہولیات اور دستیاب اشیائے ضروریہ کا تفصیلی دورہ کروایا۔ ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر ہزارہ نے امتیاز عباسی اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے امتیاز عباسی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز مال ایک ہی چھت تلے شہریوں کو روزمرہ ضروریات کی معیاری اشیاء فراہم کر رہا ہے، جبکہ ایبٹ آباد میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے سینکڑوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے گئے ہیں۔ معزز مہمانوں نے امتیاز عباسی کو ایبٹ آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ معیاری شاپنگ مال قائم کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی محنت، خدمات اور کاروباری جدوجہد کو سراہا۔