@humar.com: کبھی کوئی میرے جیسا تمہارا انتظار کرے تو مجھے ضرور بتانا جو تمہارے ایک پیغام کے لیے گھنٹوں اسکرین دیکھے ، جو تمہاری خاموشی میں بھی تمہاری آواز تلاش کرے، جو تمہاری بے رخی کے باوجود تم سے امیدیں وابستہ رکھے، اور جو ہر رات یہ سوچ کر سوئے کہ شاید کل تمہیں اس کی یاد آ جائے ۔ کوئی ایسا جو تمہیں پانے سے زیادہ تمہیں خوش دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو، جو ہزار شکووں کے باوجود تمہارے لیے اپنے دل میں محبت کم نہ ہونے دے۔ کیونکہ چاہنے والے تو بہت مل جاتے ہیں، مگر کسی کے انتظار میں خود کو بھلا دینے والے بہت کم ہوتے ہیں۔ اگر کبھی کوئی تمہیں میری طرح چاہنے لگے تو مجھے ضرور بتانا تاکہ مجھے بھی یقین آ جائے کہ اس دنیا میں کوئی میرے جیسا تمہارا منتظر ہو سکتا ہے۔ اور اگر کوئی نہ ملے تو کبھی میرے انتظار کو یاد ضرور کرنا کیونکہ ہر شخص کی قسمت میں ایسا چاہنے والا نہیں ہوتا جو خود ٹوٹ کر بھی کسی کی خوشی کی دعا کرتا رہے۔